نئی دہلی25مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے)نے دہشت گردوں سے پیسہ لینے کے معاملہ میں جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں دومقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ایجنسی نے رانچی کے ہیسل اور بیرو میں وکاس میوچل فنڈلمیٹڈ کے دفتر پر چھاپے مارے ہیں۔آج یہاں جاری ایک سرکاری ریلز کے مطابق ممنوعہ بائیں تنظیم سے وابستہ دو لوگ سنتوش اوراوں اور روشن اوراوں کی گرفتاری کے تعلق سے چھاپے مارے گئے ہیں۔